سابق آئی جی آزادکشمیرالطاف مجید کی نمازجنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سٹی 42 : ڈی ایس پی فاروق مجید کے والد سابق آئی جی آزادکشمیرالطاف مجید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔
مرحوم کی نمازجنازہ ماڈل ٹاؤن مسجداسرارکےبلاک میں اداکی گئی، نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈی آئی جی سہیل سکھیرا،ڈی آئی جی راؤمنیر ضیا،ڈی آئی جی عمران محمود، ایس پی آفتاب پھلروان،ڈی ایس پی فیصل شریف ،اظہر نوید ، انسپکٹر وجیہ الحسن ،انسپکٹر نصراللہ چٹھہ ،مشیر وفاقی وزیر اطلاعات خرم نقوی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ اس کےعلاوہ نمازجنازہ میں جنرل ر زاوار حسین نے بھی شرکت کی ۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
مرحول کی تدفین ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کردی گئی ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا
امریکی ٹینس اسٹار ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے چین کے روایتی کھانوں پر کیے گئے متنازع تبصروں پر معافی مانگ لی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے بیانات کو ’ثقافت کی بے حرمتی‘ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل سامنے آیا۔
معاملہ کیسے شروع ہوا؟29 سالہ ٹاؤن سینڈ اس وقت چین کے شہر شینزن میں بلی جین کنگ کپ فائنلز کھیلنے کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں وہ مینُو میں شامل مینڈک، کچھوے اور سی ککمبر جیسے پکوان دیکھ کر حیرت اور مذاق کا اظہار کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا ’ یہ اب تک کی سب سے عجیب چیز ہے جو میں نے دیکھی… کچھوا اور بیل مینڈک کھانا واقعی ’وائلڈ‘ ہے۔‘
ایک اور ویڈیو میں وہ اپنی ساتھی کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ کے ساتھ کھانے کی میز پر سی-ککمبر ڈش کا مذاق اڑاتی دکھائی دیں۔
سوشل میڈیا پر ردعملیہ ویڈیوز دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔
ایک صارف نے لکھا ’ یہ واقعی توہین آمیز ہے۔ ہر ثقافت کے کھانے مختلف ہوتے ہیں۔‘
ایک اور تبصرہ تھا ’جب آپ بیرون ملک جائیں تو مقامی ثقافت کا احترام کریں، آپ نہ کھائیں مگر مذاق نہ اڑائیں۔‘
اس کے بعد چینی سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’امریکی ٹینس پلیئر نے چینی کھانوں کی توہین کی تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا۔‘
کھلاڑی کی معافیسوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس رویے کا کوئی جواز نہیں۔ مجھے احساس ہے کہ بطور پروفیشنل ایتھلیٹ دنیا بھر میں سفر کرنا ایک اعزاز ہے اور مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ آئندہ میں بہتر طرزعمل اپناؤں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین میں ان کا تجربہ ’شاندار‘ رہا ہے اور وہ اس سے بہت کچھ سیکھ رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ٹینس اسٹار ٹیلر ٹاؤن سینڈ چینی کھانے سوشل میڈیا صارفین