5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سندھ حکومت نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب پانچ فروری کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری بروز بدھ کو صوبے بھر میں چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر سال اہل پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ اس روز ہر سال ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک چھٹی کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم سالانہ چھٹیوں کے نوٹیفکیشن میں 5 فروری کی تعطیل کا ذکر ہے۔
اس روز اہل پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے ہیں، اور پاکستان و آزاد کشمیر کو ملانے والے انٹری پوائنٹس پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جاتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اظہار یکجہتی اہل پاکستان چھٹی حکومت پاکستان حکومت سندھ عام تعطیل مقبوضہ کشمیر وی نیوز یوم یکجہتی کشمیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہار یکجہتی اہل پاکستان چھٹی حکومت پاکستان حکومت سندھ عام تعطیل وی نیوز یوم یکجہتی کشمیر یوم یکجہتی کشمیر عام تعطیل کشمیر کے تعطیل کا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔