وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک وہیکل بس سروس کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک وہیکل بس سروس کا افتتاح کردیا، بس میں 30 نشستیں اور 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں الیکٹرک وہیکل بس سروس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا، مریم نواز شریف کی الیکٹرک بس میں سواری اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی، الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر،وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔
الیکٹرک بس میں 30نشستیں،80مسافروں کی گنجائش ہوگی، بس میں سپیشل افراد کے لئے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہوگی پہلی بار میں بس مسافروں کے تحفظ کے لئے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے، مکمل الیکٹرک بس کے لئے نو مخصوص چارجنگ سٹیشن قائم،250 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی۔بس میں مسافروں کی سہولت کے لئے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا، الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ فی میل سیکشن ہوگا، ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لئے کیمرے بھی نصب ہوں گے۔لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21کلو میٹر روٹ 27الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ،کیمپس پل اور اچھر ہ نہرسے ای بس سروس شروع ہوگی۔لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے، ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا، ریلوے اسٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر42 جدید ترین بس شیلٹر قائم،ہر9منٹ کے بعد بس آئے گی۔الیکٹرک بس کے لئے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی،بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی، بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ،ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا، یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے۔الیکٹرک بس کے لئے70 ڈرائیور کی سپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا ، وزیراعلی نے بس سٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر بس سٹینڈ پرسیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی نے زیر صدارت اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا اور ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ اور نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں۔
لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر اسکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے اس لعنت کا خاتمہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، مہنگائی کے کنٹرول کے لیے اسپیشل فورس ٹیرا بنائی ہے، جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سی سی ڈی بنائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ اسی جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں اتریں گے، امید کرتی ہوں کہ انشاء اللّٰہ پوری ہمت اور جذبے سے آپ اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے، اب صرف پنجاب کے مسائل کا حل ہوگا کوئی مصلحت نہیں ہوگی، پنجاب کے شہروں، ڈویژنز اور گلیوں میں عوام میں جو زہر گھولا جارہا ہے آپ اسے نکالیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ میں بہادر شخص کو بے حد پسند اور بہادر کی عزت کرتی ہوں، جب آپ بہادری سے اپنے فرائض ادا کریں گے تو اللّٰہ آپ کا ہمیشہ ساتھ دے گا، یہ وردی بہت خوبصورت ہے، یہ ایک عزم ہے کہ آپ ہر برائی ہر لعنت کا خاتمہ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے آنے والی نسلوں کو تباہی سے بچانا ہے، اللّٰہ تعالیٰ پوری فورس کو یہ توفیق دے کہ وہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کر سکیں۔