صارف کا ترکی بہ ترکی جواب، مریم نواز کو پوسٹ پر تبصرہ مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نوجوان روتے ہوئے کہتا ہے کہ ’میں مریم نواز کو کیا سمجھتا تھا لیکن وہ اتنی اچھی نکلی‘۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں بتایا تھا کہ مریم نواز چور اور کرپٹ ہے لیکن انہوں نے راولپنڈی کا نقشہ بدل دیا ہے۔ نوجوان نے مریم نواز سے درخواست کی کہ وہ اسے معاف کر دیں۔
مریم نواز شریف ہمیں معاف کر دینا عمران خان نے ہمیں گمراہ کر دیا تھا صدر بازار راولپنڈی سے ایک نوجوان کا مریم نواز شریف کے لیے پیغام pic.
— محفوظ الرحمن اعوان (@mahfooz51871) January 30, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خود کو اس پر تبصرہ کرنے سے نہ روک سکیں اور انہوں نے پوسٹ پر سوال کیا کہ کیا یہ نوجوان سچی مچی رو رہا ہے؟
یہ سچی مچی رو رہا ؟ ???????????? https://t.co/2g22ll4wxK
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 30, 2025
مریم نواز کے تبصرہ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، ہما طور لکھتی ہیں کہ یہ سچ میں مذاق ہے لیکن آپ کو اپنی جھوٹی تعریف کا موقع چاہیے۔
سچ میں مذاق ہے۔۔
لیکن آپ کو تو اپنی جھوٹی سچی تعریف کا موقع چاہیے ۔ https://t.co/kaKk2XRYrp
— Huma Toor (@Itx_Huma25) January 31, 2025
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے لکھا کہ وہ سچ مچ رو نہیں رہا بلکہ اِس نے ’سب دی ماں‘ سے ایکٹنگ سیکھی ہے اور اُس کی مشق کر رہا ہے۔
نہیں اِس نے ”سب دی ماں “سے ایکٹنگ سیکھی ہے اُس کی مشق کر رہا ہے https://t.co/IvBkbd3O6e
— Sanam Javaid Khan (@sanamkh22) January 30, 2025
فراز چوہدری لکھتے ہیں کہ اے کلاس ایکٹرز کو ہائیر کر لیں، ان بچوں کی ایکٹنگ میں دم نہیں ہے۔
اے کلاس ایکٹرز hire کریں ، ان بچوں کی ایکٹنگ میں دم نہیں ہے! https://t.co/XtsLAlyQGr
— Faraz Chaudhry (@Faraz999) January 31, 2025
ایک ایکس صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان آپ کی ایکٹنگ دیکھ کر ایکٹنگ کر رہا ہے۔
نہیں تمہاری ایکٹنگ دیکھ کر ایکٹنگ کر رہا ہے ???????????? https://t.co/xpoQ8kZSj9
— Anwar Ali (@Anwar_PTIger) January 30, 2025
راجپوت نامی صارف نے لکھا کہ یہ اتنا ہی سچی مچی رو رہا ہے جتنا سچی مچی آپ ’سب دی ماں آ گئی اے‘ مزاحیہ نظم سن کر رو رہی تھیں۔
یہ اتنا ہی سچی مچی رو رہا ہے جتنا سچی مچی آپ "سب دی ماں آ گئی اے" مزاحیہ نظم سن کر رو رہی تھیں۔ ???? https://t.co/RA4b226sUo
— @Rajput Sniper (@sniper_rajput) January 31, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم نواز وزیراعلٰی پنجابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز سچی مچی رو رہا مریم نواز کو کر رہا ہے
پڑھیں:
راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز راولپنڈی شہر پہنچ گئیں۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے کیے۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے پراجیکٹ کی 31مئی تک متوقع تکمیل پر اظہار مسرت کیا اور انتظامیہ کو شاباش دی۔ مریم نواز نے راولپنڈی جی پی او انڈر پاس اور محمد نوازشریف فلائی اوور پراجیکٹ کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی گرم جوشی کا جواب دیا۔ تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روڈز کے اطراف میں دورویہ درخت لگانے کا حکم دیا۔ راولپنڈی کے مال روڈ کو سگنل فری بنانے کے لئے مزید دو انڈر پاسز بنائے جائیں گے۔ انڈر پاس سے روزانہ دو لاکھ گاڑیاں با آسانی گزر سکیں گی۔ انڈر پاس بننے سے اے ایف آئی سی اور ایم ایچ کے مریضوں کو سڑک عبور کرنے میں آسانی ہوگی۔ محمد نوازشریف فلائی اوور 2.3ارب اور انڈر پاس پراجیکٹ 4.38ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے زیر تکمیل پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ نوازشریف فلائی اوور کے اوورہیڈ برج کی پائلز کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ مریم نواز نے مال روڈ جی پی او چوک پر انڈرپاس کی تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ پیدل گزرنے والے شہریوں کے لئے خصوصی راستہ بھی پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 56 ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ فلائی اوور کی تکمیل سے شہریوں کو موٹروے اور راولپنڈی رنگ روڈ تک براہ راست رسائی ممکن ہوگی۔ 79ہزار گاڑیاں مستفید ہوں گی۔ علاوہ ازیں ورلڈ ایمبونائزیشن ویک پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ دوسری جانب مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں زرعت، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ایتھوپیا سے پاکستان ڈائریکٹ فلائیٹ بحال ہونے پر مبارکباد دی۔ اور کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت خوش آئند پیش رفت ہے۔ پاکستان اور ایتھوپیا کے مابین تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے حکومت پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی اور فلاحی اقدامات کو سراہا۔