قذافی سٹیڈیم چمپئن ٹر افی کی میزبانی کیلئے تیار، افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
قذافی سٹیڈیم چمپئن ٹر افی کی میزبانی کیلئے تیار، افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے: محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سید محسن نقوی نے کہا کہ وعدے کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جس کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میرے سے زیادہ آپ لوگوں کے چکر یہاں پر لگے ، کوئی ایسا دن جس دن آپ نے سٹیڈیم کا چکر نہیں لگایا، اکتوبر میں باقاعدہ طور پر اس کی کنسٹرکشن شروع ہوئی 31 جنوری کا وعدہ تھا آج پورا سٹیڈیم آپ کے سامنے ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں، قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے جبکہ 11فروری کو کراچی نیشنل سٹیڈیم کا افتتاح صدر مملکت آصف علی زرداری کرینگے۔انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہو گی، یہاں کام کرنے والے تمام لوگوں نے بہت محنت کی ہے، سٹیڈیم کا ویو اچھا ہو گیا، گنجائش بھی بڑھا دی گئیں ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ باڈر پار بڑے لوگ ہیں جو ایک ایک پتھر کو بھی یہاں پہ نوٹ کر رہے ہیں مگر ان کو کوئی چیز نہیں ملے گی اب جو کرسیاں یہاں لگائی ہیں وہ چائنہ سے آئی ہیں اور 20 سال کی گارنٹی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم سٹیڈیم کا
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایف سی کے پی (ساؤتھ) ، وانا کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، انہوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں امن، استحکام و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی
بعدازاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کی جرات، قربانی اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، اور یہی جذبہ پاکستان کی اصل طاقت ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کے تعاون اور قربانیوں کو بھی سراہا، اور ان کے جذبے کو قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔