کراچی میں ایف آئی اے کی پھرتیاں، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے نے تین مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث خاتون سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے نمائش میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر نوازش رضا نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزم سے تینتیس ہزار امریکی، نو سو آسٹریلین اور آٹھ سو کینیڈین ڈالر برآمد ہوئے۔ ٹریول ایجنسی سے بارہ ہزار سے زائد سعودی ریال، اٹھاون ہزار سے زائد عراقی کرنسی اور چھ لاکھ چودہ ہزار سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے۔
بہادر آباد بھی اسٹیٹ بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خبیب، مزمل اور فریدہ نامی خاتون کو گرفتار کرکے پچیس سو یورو اور پانچ لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ ملزمان سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی ملا۔ دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے آئی آئی چندریگرروڈ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث شرجیل عباسی نامی ملزم کو گرفتار کرکے چالیس ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لئے۔ ملزم سے موبائل فون اور دیگر کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی ملا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج میں ایف ا ئی اے ٹریول ایجنسی کو گرفتار کر میں ملوث سرکل نے
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔