Daily Ausaf:
2025-10-05@02:13:31 GMT

مارک زکربرگ کا فیس بک میں چند بڑی تبدیلیاں کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)اگر آپ فیس بک استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو اس میں بہت جلد چند بڑی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

اس کا عندیہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے دیا۔

گزشتہ دنوں 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے عندیہ دیا کہ فیس بک میں چند بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم ایک بار پھر ماضی جیسا بہترین محسوس ہونے لگے۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک 3 ارب سے زائد صارفین کی زندگیوں کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی جانب سے اسے ثقافتی طور پر زیادہ بااثر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

مارک زکربرگ نے یہ نہیں بتایا کہ کیا تبدیلیاں کی جا رہی ہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ پرجوش سال ثابت ہوگا جب ہم پرانے بہترین فیس بک کو واپس لائیں گے’۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ 12 ماہ کے دوران کمپنی کی جانب سے پلیٹ فارم کو مکمل طور پر بدلنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مارک زکربرگ کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس بک کو بہتر بنانے کے لیے درکار تبدیلیوں کے لیے مختصر المدت کاروباری نتائج کی قربانی دی جاسکتی ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہم نے اس پر توجہ مرکوز نہیں کی، مگر اب ہم اس پر اپنا وقت لگائیں گے۔

مارک زکربرگ کی جانب سے پرانے بہترین فیس بک کا حوالہ دینے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نئے فیچرز سے محروم کر دیں گے۔

درحقیقت ان کا کہنا تھا کہ فیس بک میں لوگوں کی جانب سے ویڈیوز دیکھنے کے وقت کی شرح میں ایک سال کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ انسٹا گرام اور فیس بک میں ریلز کو دیکھنے کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔
مزیدپڑھیں:عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے، بنگلور کی خاتون سے تعلق کی خبریں، گھر والوں سے ملاقات بھی کروادی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فیس بک میں کی جانب سے کے دوران

پڑھیں:

انسٹاگرام میپ فیچر پاکستان میں متعارف، مقامی مقامات اور دوستوں سے جڑنے کا نیا طریقہ

میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام کا نیا فیچرانسٹاگرام میپ متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو مقامی جگہوں، دوستوں اور پسندیدہ تخلیق کاروں کی سرگرمیوں کو دریافت کرنے کا ایک نیا، انٹرایکٹو اور دلچسپ طریقہ فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر صارف کے ڈی ایم ان باکس کے اوپر دستیاب ہے اور صارفین کو اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات سے متعلقہ کہانیاں، ریلز اور پوسٹس دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔
انسٹاگرام میپ صارفین کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ ان کے دوست یا وہ افراد جنہیں وہ فالو کرتے ہیں، کسی کیفے، کنسرٹ یا مقام سے کیا شیئر کر رہے ہیں۔ اس فیچر کا خاص پہلو یہ ہے کہ پرائیویسی کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ لوکیشن شیئرنگ ڈیفالٹ طور پر بند ہوتی ہے اور صارف کے پاس مکمل اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنی آخری لوکیشن کن سے شیئر کرے، چاہے وہ صرف قریبی دوست ہوں یا کوئی نہ ہو۔
کم عمر صارفین کے لیے والدین کو بھی شفاف کنٹرول حاصل ہے تاکہ وہ بچوں کی شیئرنگ ترجیحات کو دیکھ اور منظم کر سکیں۔ میٹا نے انسٹاگرام میپ میں چند اہم بہتریاں بھی کی ہیں جن میں میپ پر پروفائل فوٹوز کا خاتمہ، لوکیشن بند ہونے کی واضح نشاندہی، اور ٹیگ شدہ مواد کی بہتر وضاحت شامل ہے۔
میٹا کے مطابق یہ فیچر صارفین کو انسٹاگرام کے استعمال میں مزید سہولت، رابطے اور تحفظ فراہم کرے گا، جبکہ مقامی کمیونٹی سے جڑنے کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • صیہونی وزیراعظم نے غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیدیا
  • اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیدیا
  • انسٹاگرام میپ فیچر پاکستان میں متعارف، مقامی مقامات اور دوستوں سے جڑنے کا نیا طریقہ
  • میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام روڈ میپ لانچ کر دیا
  • میٹا نے پاکستان میں انسٹا روڈ میپ متعارف کرادیا
  • حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، اسرائیل کا حماس کی جانب سے ٹرمپ کے منصوبے کی جزوی منظوری کے بعد اعلان
  • حماس کا امریکی جنگ بندی منصوبہ مسترد کرنے کا عندیہ
  • جی 7کا روسی تیل کے خریداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں