کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
سہراب گوٹھ پولیس نے سپرہائی گنا منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت سعید کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور مابائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ذیشان احمد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ گاڑی نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔