کراچی: کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران آگ سے جھلس کر 6 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران آگ سے جھلس کر 6 افراد زخمی ہوگئے۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران لگنے والی آگ سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا۔
ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو لاعلم رکھا۔
اسپتال سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔تاہم، جھلسنے والوں میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے جس کی تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔