پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد : پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے، یہ ایک تاریک دن ہے جس میں عوام کے مینڈیٹ کو چھینا گیا، عمران خان مقبول ہیں ، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، اس وقت جو لوگ فیصلے کر رہے ہیں ان کی کوئی قانونی و آئینی حیثیت نہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوابی کے جلسے میں ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے، دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آ ئی کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے: سلمان اکرم راجا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، فیئر ٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے یہ ایک سیاہ باب ہے، ہم دوبارہ چیف جسٹس کے پاس جا رہے ہیں، ایک خط بھی لکھیں گے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
مزید :