میانمرکی فوج نے ہنگامی حالت میں 6 ماہ کی توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
میانمر کے فوجی سربراہ جنرل مین آنگ ہیلنگ محکمہ دفاع کے عہدے داروں سے خطاب کررہے ہیں
نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں برسرِ اقتدار فوج نے ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔ فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے استحکام اور امن کی اب بھی ضرورت ہے۔ اس سے قبل فوجی سربراہ مین آنگ ہیلنگ نے رواں سال عام انتخابا ت کرانے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ فوج نے یکم فروری 2021ء کو بغاوت کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کا متعددد بچیوں سے زیادتی کرنے کا مقدمہ، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ ملزم شبیر تنولی کو سات مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔