وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے خلاف دانستہ سازش ہے، آغا حسن موسوی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں اور ان کے مذہبی حقوق کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں اور ان کے مذہبی حقوق کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا حسن موسوی نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بل کو مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریح مداخلت اور مسلم تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلم مذہبی اداروں اور کمیونٹی کے عبادت کے حق پر اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل ہمارے عقیدے اور بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ آغا حسن موسوی نے کہا کہ مودی حکومت قانون سازی کی آڑ میں ہمارے مذہب میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مسلم رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ بل کے خلاف سخت مزاحمت کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خوفناک زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
ویب ڈیسک : سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث وہاں کے مقامی افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
مینگورہ اور اس کے گردونواح میں موجود علاقوں میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 143 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں؛ وزیراعظم
زلزلہ کے خوفناک جھٹکوں کے دوران شہری خوف کی حالت میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔