Jang News:
2025-04-25@09:29:27 GMT

شروع سے ریاست نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی، سردار شاہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

شروع سے ریاست نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی، سردار شاہ

سردار شاہ— فائل فوٹو

سندھ کے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ شروع سے ریاست نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔

اپنے ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں۔

کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرار

کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔

وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کا 92 فیصد بجٹ تنخواہوں وغیرہ میں جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سردار شاہ نے کہا

پڑھیں:

شہناز گٍل کو کالج کی طالبہ نے بوسہ دے دیا

بالی ووڈ اداکارہ شہناز گِل کو کالج کی طالبہ نے بوسہ دے دیا، سوشل میڈیا پر ردِعمل کی بارش ہو گئی، مداحوں کو اداکارہ کا انداز بھا گیا۔

مشہور اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گِل ایک بار پھر مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئیں، اس بار ان کے خلوص اور عاجزی نے سوشل میڈیا صارفین کو دیوانہ بنا دیا۔

حال ہی میں ممبئی کے ایک کالج ایونٹ کے دوران شہناز کو ایک جذباتی طالبہ نے اسٹیج پر آ کر گال پر بوسہ دیا اور شہناز نے ناصرف اسے خوش دلی سے قبول کیا بلکہ محبت بھرا ردعمل دے کر سب کو متاثر کر دیا۔

اس ایونٹ میں شہناز گِل نے طلبہ کے ساتھ گھل مل کر خوب وقت گزارا، انہوں نے اپنی خوبصورت آواز میں فلم ٹائیگر زندہ ہے کا مشہور گانا دل دیاں گلاں گایا، جس پر حاضرین جھوم اٹھے۔

شہناز اس موقع پر زرد رنگ کے روایتی لباس (شلوار قمیض) میں نہایت دلکش نظر آ رہی تھیں۔

ایونٹ کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک طالبہ اسٹیج پر آ کر شہناز گل کو گال پر بوسہ دیتی ہے، شہناز اس محبت بھرے عمل پر حیران اور خوش ہو کر مسکرا دیں اور شکریہ ادا کیا، ان کا رویہ دیکھ کر طالبہ کا دن بن گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تعریفوں کی بارش ہونے لگی۔

مداحوں نے شہناز کے ردِعمل کو خالص دل والا اور حقیقی اسٹار کی پہچان قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ شہناز جیسے سچے اور عاجز لوگ کم ہوتے جا رہے ہیں، یہ ان کی خوبصورتی ہے کہ وہ ہر کسی کو عزت دیتی ہیں۔

دوسرے صارف نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ شہناز گِل کو لوگ دل سے چاہتے ہیں وہ شہرت کے باوجود اپنی زمین سے جڑی ہوئی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شہناز گٍل کو کالج کی طالبہ نے بوسہ دے دیا
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ معطل
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • مکار ،خون آشام ریاست
  • این ایف سی کیلئے سندھ کا نمائندہ نامزد، وفاق کا خط مثبت پیشرفت: مراد شاہ
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی عمرانی ہاؤس آمد ، سردار غلام رسول عمرانی کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
  • کراچی: مہران ٹاؤن میں گتہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
  • سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان میں کالج یونیورسٹی موجود؛ ڈسکرمینشن موجود نہیں تو جنگ کیا ہے ؛ سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ