فلاڈیلفیامیں ائیرایمبولینس کا چھوٹا طیارہ عمارتوں سے ٹکرا گیا بچے سمیت6ہلاکتوں کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
فلاڈیلفیا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی ریاست پینسلوینیا شہر فلاڈیلفیامیںائیر ایمبولینس کا چھوٹا طیارہ عمارتوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور زمین پر موجود کئی افراد زخمی ہو گئے جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ شام کے وقت میڈیکل ٹرانسپورٹ مشن پر تھا اور اس میں عملے کے چار ارکان، ایک مریض بچہ اور اس کی والدہ سوار تھے.
(جاری ہے)
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق لیئر جیٹ 55 طیارے نے شمال مشرقی فلاڈیلفیا کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور چار میل سے بھی کم فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں. ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ مکمل طور پر اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ فلاڈیلفیا میں طیارے کو گرتے ہوئے دیکھ کر بہت دکھ ہوا افسوس ہے کہ مزید معصوم جانیں ضائع ہو گئیں. ریاست پنسلوانیا کے گورنر جوش شپیرو نے جائے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ حادثہ کے نتیجے میں نقصان ہوگا اور یہ ایک افسوس ناک حادثہ ہے ریسکیو اہلکار حادثے کے ک±چھ ہی وقت کے بعد جائے حادثہ پر پہنچ گئے رہائشی عمارتوں کے علاقے میں سڑکیں ملبے اور طیارے کے ٹکڑوں سے بھری ہوئی تھیں. عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ہر جانب افراتفری کے منظر دکھائی دے رہے تھے جن میں متعددد لوگ زخمی ہوئے جبکہ عمارتوں میں آگ لگ گئی جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے ترجمان شائی گولڈ نے نشریاتی ادارے ”این بی سی“ کو بتایا کہ طیارے میں سوار بچے کو امریکہ میں طبی امداد کے بعد واپس میکسیکو کے شہر تیجوانا لے جایا جا رہا تھا. ترجمان نے بتایا کہ ائیر ایمبولینس میں مریض بچی کے ساتھ اس کی والدہ، ایک پائلٹ، ایک کو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک پیرامیڈک سوار تھے گولڈ نے بتایا کہ بچی کے علاج کے لیے ایک خیراتی ادارے کی جانب سے انہیں مدد فراہم کی گئی تھی. فلاڈیلفیا کی میئر چیرل پارکر کی جانب سے اس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے لا علمی ظاہر کی گئی ہے واضح رہے کہ ائیر ایمبولینس کا یہ حادثہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک کمرشل جیٹ اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے دو روز بعد پیش آیا ہے جہاں حکام کا خیال ہے کہ ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاکپولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔