اسلام آباد:

اسلام آباد (خالد محمود)
حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار کرلیا۔

وزارت ہاؤسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے  سفارشات مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔

حکومت نے پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ  کیا ہے اور اس سیکٹر کی بحالی کے لیے جامع پلان تشکیل دے دیا گیا  ہے۔ اس سلسلے میں 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے سفارشات پرفیصلے کے لیے 3 فروری کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم کو رہائشی گھروں کے لیے 3 منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دینے کی سفارش  کی گئی ہے، اسی طرح پہلی مرتبہ گھر خریدنے پر  ٹیکس کی مکمل چھوٹ دینے کی سفارش بھی شامل ہے۔ 

علاوہ ازیں پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس 4 سے کم کرکے 2 فیصد مقرر کرنے، خریدار پر ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے اعشاریہ 5 فیصد مقرر کرنے،پراپرٹی کی خرید وفروخت پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے  اور ہاؤسنگ کے لیے کم آمدن افراد کو ہاؤسنگ سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعظم کو گھروں کی  تعمیر کے لیے 5سے 20سال کی مدت کے لیے قرض دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دینے کی سفارش اور ہاؤسنگ کے لیے

پڑھیں:

اے این پی کی اہم وکٹ گرنے کو تیار، ثمرہارون بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کی اہم وکٹ گرنے کو تیار ہے، اے این پی کی سینئر رہنماثمر ہارون بلور نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ثمر ہارون بلور کاکہنا تھا کہ میں نے مسلم لیگ ن کاحصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کروں گی،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔

یاد رہے کہ ثمرہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات اوررکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔

ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ سیمنٹ کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 75 کروڑ کی سرمایہ کاری
  • پاور سیکٹر کی خرابیاں: عوام پر سیکڑوں ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ
  • عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اسکیم تیار کی جارہی ہے،میئر سکھر
  • سعودی عرب: غیرملکیوں کو مخصوص علاقوں میں جائیداد خریداری کی اجازت
  • سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان
  • سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان
  • صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دیدی
  • حب کے عوامی حلقوں کی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے حبکو پاور پلانٹ سے دستیاب سستی بجلی فراہم کرنے کی اپیل
  • اے این پی کی اہم وکٹ گرنے کو تیار، ثمرہارون بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ
  • اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان ، تفصیلات سب نیوز پر