یہ غذا سالانہ 20 لاکھ سے زائد ذیابیطس کے کیسز کی وجہ بنتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
میٹھے مشروبات طویل عرصے سے آج کل کی غذا کا ایک اہم حصہ ہیں لیکن محققین اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ یہ عالمی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔
ڈوروتھی آر فرائیڈمین اسکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی کے محققین کی طرف سے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہر سال چینی والے میٹھے مشروبات کے استعمال کی وجہ سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے 22 لاکھ نئے کیسز اور دل کی بیماری کے 12 لاکھ نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔
اس بڑے پیمانے پر کیے گئے مطالعے میں 184 ممالک کے 30 سالوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا جو کہ 1990-2020 تک محیط ہے۔
مطالعے نے اس بات میں نمایاں فرق پایا کہ یہ مشروبات کس طرح مختلف آبادیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق مرد، کم عمر افراد، اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد اور شہری آبادی زیادہ خطرے میں ہیں۔
جبکہ سب صحارا افریقہ، لاطینی امریکا اور کیریبین جیسے ترقی پذیر خطوں نے شوگر والے مشروبات کی کھپت کیوجہ سے امراض کی خطرناک تعداد ظاہر کی ہے۔
افریقہ میں ذیابیطس کے 21% سے زیادہ اور لاطینی امریکا میں تقریباً 24% نئے ذیابیطس کے کیسز ریکارڈ ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذیابیطس کے
پڑھیں:
ملتان: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، مالک پر مقدمہ
— فائل فوٹوملتان میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر جعلی مشروب برآمد کر کے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بستی لاڑ کے علاقے میں مشہور برانڈ کی جعلی بوتلیں بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر جعلی مشروبات اور ملاوٹی سامان برآمد کر لیا گیا۔
لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔
فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر تمام تیار مشروبات کو تلف کر دیا۔
فیکٹری میں موجود مشینری اور دیگر سامان کو بھی قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔