سری لنکا کے شہر گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ایک اننگزاور 242 رنز سے تاریخی شکست دے دی ہے۔

سری لنکا کے گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن بارش کی وجہ سے تاخیر کے بعد شروع ہونے والی اننگز میں آسٹریلیا نے اپنا دباؤ برقرار رکھا اور صرف 2 سیشنز میں 15 وکٹیں حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کو بڑی شکست سے دوچار کیا۔

آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنائے جو ایشیا میں اس کا سب سے بڑا اسکور تھا جس میں ڈیبیو کرنے والے جوش انگلیس نے شاندار سینچری بھی اسکور کی۔

میتھیو کوہنیمین بولنگ اٹیک کے اسٹار رہے جنہوں نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں جن میں پہلی اننگز میں 5 وکٹیں بھی شامل تھیں۔

سری لنکا کو اپنی پہلی اننگز میں 165 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد فالو آن کھیلنا پڑا اور دوسری اننگز میں اسے ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیش چندیمل اور اینجلو میتھیوز کے درمیان 69 رنز کی مختصر شراکت کے باوجود سری لنکا کی ٹیم 247 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

 آسٹریلیا کے بولرز خاص طور پر کوہنیمین اور نیتھن لیون کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں میچ جلد ہی ختم ہو گیا۔

سری لنکا کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، سری لنکا کی میچ کی دونوں اننگز میں تیزی سے وکٹیں گرگئیں۔ کامیندو مینڈس کے ایک مختصر کیمیو نے کچھ امید جگائی، لیکن سری لنکا کے دیگر بلے باز جلد ہی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ شکست سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔  دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 6 فروری کو شروع ہوگا جس میں آسٹریلیا اپنا دباؤ برقرار رکھنے جبکہ سری لنکا کی ٹیم میچ جیتنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آؤٹ آسٹریلیا اینجلو میتھیوز بولرز بیٹرز تاریخی دینش چندیمل سری لنکا شکست کامیندو مینڈس گال ٹیسٹ میچ وکٹیں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا بولرز بیٹرز تاریخی سری لنکا کامیندو مینڈس گال ٹیسٹ میچ وکٹیں سری لنکا کی سری لنکا کو ا سٹریلیا

پڑھیں:

ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دیدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ میں پاکستان نے دوسرے میچ میں جاپان کو 3-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے میچ میں 2-1 کے خسارے سے کم بیک کیا اور جاپان کے خلاف کامیابی حاصل کی، گزشتہ روز پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 سے برابر رہا تھا۔  پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلائی، ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کیا اور مقابلہ برابر کردیا۔

میچ کے دوران 2 منٹ بعد ہی کوجی یاماسا نے گول کرکے میچ میں جاپان کو برتری دلادی، یوں پہلے کوارٹر میں جاپان کو 2-1 کی برتری حاصل رہی۔

میچ کے دوسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جبکہ تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے رانا وحید اشرف نے گول کیا اور میچ 2-2 سے برابر کیا۔ جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلائی۔

سفیان خان کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور پاکستان نے میچ میں 3-2 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا نیشنز کپ میں تیسرا گروپ میچ بدھ کو نیوزی لینڈ سے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • تاریخی مقابلہ! ٹی 20 میچ میں تین بار سپر اوور کا فیصلہ
  • کرکٹ کا باس بننے کیلئے جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ ہی بدلنے کا فیصلہ کرلیا
  • ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دیدی
  • ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی
  • سری لنکا کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان
  • میرٹ پر نسیم شاہ کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، سابق فاسٹ بولر
  • میجر لیگ کرکٹ: حارث رؤف کا جادو چل گیا، 4 وکٹیں لے کر سان فرانسسکو کو فتح دلا دی
  • آئی سی سی ،کرکٹ کے لیے نئے قوانین کی منظوری
  • باوما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے
  • جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کا فاتح( آسٹریلیا کو شکست)