احمدآباد ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 140 رنز سے شکست دے دی۔

کھیل کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے 286 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکا۔

ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں اپنی پہلی اننگز جتنا اسکور بھی نہ کرسکی اور 146 رنز پر ہمت ہار گئی۔

ایلک اتھانازی نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز 25 اور جیڈن سیلز 22 رنز بناسکے۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے چار، محمد سراج نے تین، کلدیپ یادیو نے دو اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

دھروو جوریل 125، رویندرا جدیجا ناٹ آٹ 104 اور کے ایل راہول 100 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے دو جبکہ جیڈن سیلز، جومیل وریکن اور کھاری پیری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 162 رنز بنائے تھے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 اکتوبر سے دہلی میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

موٹرسائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی قرار

سٹی 42 : ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے موٹرسائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی قرار دے دی ۔ 

موٹر سائیکل کے اخراج ٹیسٹ کی فیس 100 روپے مقرر کی گئی، جس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی ، جبکہ رکشہ مالکان کے لیے ٹیسٹ فیس 300 روپے جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ 1000 سی سی تک کاروں کا اخراج ٹیسٹ 500 روپے مقرر کیا گیا۔ 

1000 سے 1500 سی سی کاروں کا ٹیسٹ 800 روپے، عدم ادائیگی پر جرمانہ ہو گا۔ 1500 سے 2500 سی سی گاڑیوں کا اخراج ٹیسٹ 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ 2500 سے 4500 سی سی گاڑیوں کا ٹیسٹ 1500 روپے، مالکان کو فوری پابندی کرنی ہوگی۔ 4500 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 2000 روپے، تمام مالکان فوری جمع کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام فیسیں سرکاری اکاؤنٹ نمبر C-03855 میں جمع ہوں گی، کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ 

متعلقہ مضامین

  • روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، قیادت شبھمن گل کے سپرد
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • موٹرسائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی قرار
  • جنگی شکست بھارت کے اعصاب پر سوار، پاکستانی طیاروں سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا
  • بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرکے دشمن کو شکست دیں گے،فیصل معیزخان
  • احمدآباد ٹیسٹ: سراج کی تباہ کن بولنگ، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 162 رنز پر ڈھیر
  • آپ کب تک زندہ رہیں گے؟
  • او جی ڈی سی ایل کا سندھ میں گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان