دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی افغانستان کو شکست، سیریز بنگلادیش کے نام
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی افغانستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔
ابراہیم زادران 38 اور رحمان اللہ گُرباز 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے نسوم احمد اور رشاد حسین نے دو، دو جبکہ شورفل الالسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں بنگلادیش نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
شمیم حسین 33، ذاکر علی 32 اور نورالحسن ناقابل شکست 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔
https://x.
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے چار، راشد خان نے دو جبکہ مجیب الرحمان اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغانستان کو بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی
معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پرتگال نے شاندار انداز میں کوالیفائی کرلیا اور یوں کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر عالمی کپ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
پرتگال نے اتوار کو پورٹو میں کھیلے گئے میچ میں آرمینیا کو 1-9 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ رونالڈو معطلی کے باعث میچ میں شریک نہیں تھے، تاہم ٹیم نے ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔
اکتالیس سالہ رونالڈو اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر اپنے چھٹے اور کیریئر کے آخری ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ یہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا ان کا آخری موقع ہوگا۔
رونالڈو اگر فٹ رہتے ہیں تو کوچ روبیرو مارٹینیز انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، البتہ آئرلینڈ کے خلاف 0-2 کی شکست میں ریڈ کارڈ کے باعث رونالڈو پر مزید دو میچوں کی پابندی بھی لگ سکتی ہے۔
پرتگال کو گروپ ایف میں سرفہرست رہنے کے لیے آرمینیا کے خلاف لازمی کامیابی درکار تھی، اور برؤنو فرنینڈس اور ژاؤ نیویس کی ہیٹ ٹرکس نے اس ہدف کو مزید آسان بنا دیا۔
ادھر ہنگری کو گروپ کی سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ملا تھا، مگر بڈاپسٹ میں آئرلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے انہیں 2-3 سے شکست دے دی۔
آئرلینڈ کے ٹرائے پیروٹ نے ہیٹ ٹرک کی، جن میں 80ویں منٹ میں برابر کرنے کا گول اور اضافی وقت کے چھٹے منٹ میں فیصلہ کن گول شامل تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ آئرلینڈ گروپ میں دوسری پوزیشن پر آ کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گیا۔