اے ٹی پی فائنلز کیلئے یو ایس اوپن سے بھی زیادہ انعامی رقم کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم (اسپورٹس ڈیسک)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی) فائنلز کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ فائنلز کے ناقابل شکست ٹینس اسٹار کو 50 لاکھ 71 ہزار ڈالرز ملیں گے، یہ انعامی رقم رواں برس یو ایس اوپن مینز اینڈ ویمنز ایونٹ سے تھوڑی زیادہ ہے۔ کارلوس الکاریز اور ارینا سبا لنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 50 ، 50 لاکھ ڈالرز ملے تھے جبکہ گزشتہ برس اے ٹی پی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے پر یانک سنر کو 48 لاکھ 81 ہزار 100 ڈالرز انعامی رقم ملی تھی۔فائنل کی مجموعی ریکارڈ انعامی رقم 15.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا۔اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اعدادوشمار جاری کردیے،اکتوبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالرخسارے میں چلاگیا،ستمبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالرسرپلس رہا تھا۔
رواں مالی سال کے4ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 73 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے چار ماہ کی نسبت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 256 فیصد اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نرم درآمدی پالیسی سے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،آئی ایم ایف نے پاکستان پر درآمدات پر سختی ختم کرنے کا کہہ رکھا ہے۔