جنگی شکست بھارت کے اعصاب پر سوار، پاکستانی طیاروں سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
رواں سال مئی میں پاکستان سے عبرتناک شکست بھارت کو بھلائے نہیں بھول رہی، اور وہ پاکستان کی فتح کو مسخ کرنے کے لیے گاہے گاہے جھوٹے بیانیہ کا سہارا لینے پر مجبور ہے۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ کا ایک نیا دعویٰ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے مطابق کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی شدید فضائی جھڑپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیارے، جن میں امریکی ساختہ ایف-16 اور چینی ساختہ جے ایف-17 شامل ہیں، مار گرائے۔
طیاروں کی نوعیت کا پہلی بار انکشافایئر چیف امر پریت سنگھ کے مطابق اب پہلی بار عوامی سطح پر یہ بتایا گیا ہے کہ مار گرائے گئے پاکستانی طیاروں میں ایف-16 اور جے ایف-17 کلاس شامل تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ماہ اگست میں ا نہوں نے صرف 5 طیارے اور ایک فوجی جہاز مار گرائے جانے کا ذکر کیا تھا، مگر ان کی نوعیت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔
پاکستان کا مؤقفپاکستانی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم پاکستان پہلے ہی یہ مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ اس جھڑپ میں اس نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے مار گرائے، جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل ہے۔ بھارت نے کچھ نقصانات تسلیم کیے ہیں لیکن 6 طیاروں کے نقصان کی تردید کی ہے۔
بھارتی ایئر چیف کی جانب سے اگست میں کیے جانے والے دعوے کی جواب میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان نے جھڑپ میں بھارت کے 6 جنگی طیارے، بشمول 3 رافیل، تباہ کیے جبکہ بھارت کا دعویٰ اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔ ان کے مطابق ایک بھی پاکستانی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور بھارت کے نقصانات ’انتہائی بھاری‘ تھے۔
یہ بھی پڑھیں:معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے پاکستان کیخلاف’آپریشن سندور‘ لانچ کیا تھا، جس کا جواب اسے پاکستان کے ’آپریشن بُنیان مرصوص‘ کی صورت میں دیا گیا، اس جنگ میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھا کر جنگ بندی کی طرف آنا پڑا تھا۔ اس جھڑپ کے بعد تعلقات تجارت، سیاحت اور کھیلوں تک متاثر ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بنیان مرصوص آپریشن سندور امر پریت سنگھ بھارتی ایئر چیف خواجہ آصف رافیل طیارے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص امر پریت سنگھ بھارتی ایئر چیف خواجہ ا صف رافیل طیارے بھارت کے
پڑھیں:
معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے۔ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جبکہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی نے کہا کہ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔ بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔