نیویارک : رن وے پر طیاروں میں تصادم‘ پر ٹوٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک کے لاگوارڈیا ائرپورٹ پر ڈیلٹا ایئر لائنز کے 2 طیارے رَن وے پر آہستہ چلتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں ایک ائر ہوسٹس بھی زخمی ہوئی،جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اندیور ائر کی فلائٹ جو رونوک ورجینیا کے لیے روانہ ہونے والی تھیکہ اس کا پر دوسری فلائٹ سے ٹکرا گیا جو شارلٹ نارتھ کیرولائنا سے آ کر اتری تھی۔ٹکر کے بعد ایک طیارے کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا،جب کہ دوسرے کا پر ٹوٹ گیا۔ مسافر اور عملے کو فوراً بسوں کے ذریعے واپس ٹرمینل پہنچا دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-6
کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے، گیس پائپ لائن تباہ ہو نے کے باعث زیارت،پشین مستونگ اوریارو میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔