بیلاروس :عالمی صنعتی نمایش میں 24 ممالک کے 14 ہزار افراد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں پہلی بار منعقد ہونے والی بین الاقوامی صنعتی نمائش ’اینواپروم۔ بیلاروس‘ میں 3روز کے دوران 24 ممالک سے 14 ہزار سے زائد غیر ملکیوں نے شرکت کی۔ نمائش میں روس، بیلاروس، ازبکستان، قزاقستان اور کرغیزستان کی 520 کمپنیوں نے حصہ لیا۔ یہ ایونٹ منسک انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں 20 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا تھا جس میں روس کے 73 علاقوں نے شرکت کی اور ان میں سے 23 نے اپنے الگ اسٹال قائم کیے۔نمائش کے پہلے روز مرکزی سیشن کا انعقاد ہوا،جس میں نئی ٹیکنالوجیز کا اتحاد اہم موضوع تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے بعد شہریوں میں خوف پھیل گیا ۔ ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مرکز استنبول کے جنوب مغرب میں بحیرہ مرمرا تھا۔ زلزلے سے شہر کی کئی عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق فوری طور پر زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔