PHILADELPHIA:

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایئرایمبولینس کے طور پر استعمال ہونے والا طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس میں ایک بچہ سمیت 6 افراد سوار تھے اور تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طیارہ ایئرایمبولینس کمپنی کے زیراستعمال تھا اور کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ سوار افراد میں سے کسی کے زندہ بچنے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس میکسیکو کا تھا اور امریکا میں لائسنس کے تحت استعمال کیا جا رہا تھا۔

کمپنی نے بتایا کہ طیارے میں عملے کے 4 افراد سوار تھے اور مریض بچے کے ساتھ ان کی والدہ بھی طیارے میں سوار تھیں۔

ریاستی اور مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثے جمعے کو رات گئے فلاڈیلفیا کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر عینی شاہدین کی جانب سے دی گئی اطلاعات میں بتایا گیا کہ لاشوں کے ٹکڑے سڑک پر آگرے اور قریبی گھروں کے اندر بھی گرے ہیں۔

ادھر میکسیکو کی حکومت نے بیان میں کہا کہ طیارے میں سوار تمام افراد میکسیکو کے شہری تھے۔

جیٹ ریسکیو ایئرایمبولینس کے شعبے کارپوریٹ اسٹریٹجی میں کام کرنے والی عہدیدار شائے گولڈ نے بتایا کہ بیمار بچہ ایک لڑکی تھی اور وہ واپس اپنے گھر ٹیجوانا جا رہے تھے مگر حادثے کا شکار ہوگئے اور ان کے ساتھ طیارے میں ان کی والدہ بھی سوار تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے حادثات پر انتہائی افسردہ ہیں، یہ عملہ انتہائی تجربہ کار تھا، ہم ایک بہترین ایئرایمبولینس کمپنی ہیں اور سالانہ 600 سے 700 پروازیں ہوتی ہیں۔

امریکی ریاست پینسلوینیا کے گورنر جوش شپیرو نے جائے حادثہ پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس خطے میں نقصان ہوگا اور ہم اس حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے یک جہتی کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں طیارے کے حادثے پر بہت افسوس ہوا، مزید معصوم جانیں چلی گئیں تاہم ہمارے عہدیداروں امدادی کام میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے مقامی پرواز حادثے کا شکار ہوئی تھی اور 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس سے 9 الیون کے بعد سب سے بڑا سانحہ قرار دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں کہا طیارے میں بتایا کہ کہا کہ

پڑھیں:

امریکا کی  ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں ، افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھاتے ہوئے مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اس حوالے سے افراد اور کمپنیوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے،  ان پابندیوں کا مقصد ایران کی مالی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور اس کی خطے میں اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں اس کے ان اقدامات کا نتیجہ ہیں جو عالمی قوانین اور امریکی مفادات کے منافی سمجھے جاتے ہیں،  نئی فہرست میں متعدد افراد اور کمپنیاں شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کے غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس، تجارت اور توانائی کے شعبے میں سرگرم ہیں اور ان کے ذریعے ایران اپنی معیشت کو پابندیوں کے باوجود سہارا دے رہا ہے۔

خیال رہےکہ  امریکا نے چند روز قبل ہی ایرانی تیل اسمگلنگ میں ملوث شپنگ نیٹ ورک پر بھی سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔ یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر ایرانی تیل کو عراقی تیل ظاہر کرکے عالمی منڈی میں فروخت کرتا رہا ہے، جس سے ایران کو بڑی مالی مدد حاصل ہو رہی تھی۔

امریکی وزیر خزانہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کے تیل پر مبنی آمدنی کے تمام ذرائع ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکی پابندیوں سے بچنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور واشنگٹن اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کی معیشت کو محدود کرنے کے اقدامات جاری رکھے گا۔

واضح  رہےکہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ایران کو خطے میں اپنی پالیسیوں اور سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،  ایران ماضی میں بھی امریکی پابندیوں کے باوجود متبادل راستے تلاش کرتا رہا ہے اور امکان ہے کہ وہ اس بار بھی مختلف ذرائع سے اپنی تجارت اور آمدنی کے ذرائع کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
  • ملائیشیا میں تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق
  • امریکا کی  ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں ، افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
  • سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
  • کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
  • نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
  • سعودی عرب میں سکول جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق