الخدمت اور برٹش میڈیکل جرنل کے درمیان صحت کے شعبے میں معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
الخدمت اور برٹش میڈیکل جرنل (بی ایم جے )کے درمیان صحت کے شعبے میں معاہدے پر الخدمت کے ڈائریکٹر میڈیکل سروسزڈاکٹر ثاقب انصاری اور کنٹری ہیڈ کپ گریڈ خالد قریشی دستخط کر ر ہے ہیں‘ دوسری جانب برٹش میڈیکل جرنل (بی ایم جے ) کا و فد سی ای او نوید علی بیگ و دیگر ذ مے داران سے ملاقات کر ر ہا ہے‘ایگزیکٹو ڈئریکٹر الخدمت راشد قریشی بھی موجود ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت اور برٹش میڈیکل جرنل (BMJ)کے درمیان صحت کے شعبے میں معاہدہ طے پاگیا۔ الخدمت کراچی اور برٹش میڈیکل جرنل صحت کے شعبے میں ریسرچ ،کوالٹی اورپبلی کیشن پر مل کر کام کریں گے۔ معاہدے کے مطابق پہلے مرحلے میں ذیا بیطس کے شعبے میں کام شروع کیا جائے گااور ڈاکٹروں کو 6 ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس کرایا جائے گا۔اس کورس کو کرکے ڈاکٹر ذیابیطس سے متعلق آگاہی اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات
کریں گے بعدازاں اس پروگرام کا دائرہ صحت کے دیگر شعبوں تک وسیع کیا جائے گا۔معاہدے پر الخدمت کراچی کے ڈائریکٹر میڈیکل سروسزڈاکٹر ثاقب انصاری اور کنٹری ہیڈ کپ گریڈ( (Kupgrade خالد قریشی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ ،ایگزیکٹو ڈئریکٹر راشد قریشی،ڈائریکٹرڈائیگنوسٹک سروسزڈاکٹرعظیم الدین، الخدمت شعبہ صحت کے ذمے داران،ڈاکٹر فہیم احمدکنسلٹینٹ کپ گریڈ( (Kupgradeودیگر عہدے دار موجود تھے۔اس موقع پر خالد قریشی کنٹری ہیڈ کپ گریڈ ( (Kupgradeنے کہا کہ ہم نے الخدمت کا مکمل جائزہ لیا ہے ۔الخدمت پور ملک میں ہیلتھ کے شعبے میں بھرپورکا م کررہی ہے ۔اس کا نیٹ ورک بھی بڑا ہے ، 350سے زایدکنسلٹینٹ الخدمت کے اسپتالوں و اداروں سے منسلک ہیں ۔اس وسیع نیٹ ورک کے ساتھ کام کرنا ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہوگا۔ خالد قریشی نے کہا کہ مستقبل میں الخدمت کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے میں کام کو وسعت دیں گے جو بیماریوں کے علاج اور ڈائیگنوسز کے شعبے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے معاہدے کے لیے آنے والے برٹش میڈ یکل جرنل کے وفد کو الخدمت کی سماجی خدمات بشمول طبی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،انہوں نے کہا کہ برٹش میڈ یکل جرنل اور الخدمت کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ معاہدے پر عملدرآمد کے نتیجے میں صحت کے شعبے میں کام کے مز ید مواقع میسر آئیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور برٹش میڈیکل جرنل صحت کے شعبے میں خالد قریشی
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔
خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025مزید :