لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن، خوش اور خوشحال کاشتکار کے تحت کسان کارڈ، ایگری میکانزیشن، انٹرن شپ کے بعد ایک اور میگا پراجیکٹ شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی سب سے پہلے نام اٹک کے محمد نواز کا نکلا۔ مریم نواز نے ناروال کے خوش نصیب کاشتکاروں کی لسٹ چیک کی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے۔ عام کاشتکار کو سولر ٹیوب ویل سے اوسط روزانہ دس ہزار سے زائد اور ماہانہ سوا تین لاکھ سے زیادہ بچت ہوگی۔ حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کیلئے  10کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5لاکھ سبسڈی دے گی۔ 15 کلو واٹ سولر سسٹم کیلئے ساڑھے 7 لاکھ اور 20 کلو واٹ سولر سسٹم کیلئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈرکا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے۔ چیف منسٹر زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5لاکھ30ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا۔ 3لاکھ85ہزار کاشتکار چیف منسٹر زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے-87فیصد ڈیزل پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویل اور 13فیصد بجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل ہوں گے۔ مریم نواز نے پہلے فیز میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا منصوبہ کاشتکاری میں انقلاب لائے گا۔ زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے فصل کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور کاشتکار خوشحال ہو گا۔ کسان کارڈ، ایگریکلچر میکائزیشن، ایگری انٹرن شپ سمیت ہر پراجیکٹ کاشتکار کیلئے آسانیاں اور بہتری لا رہا ہے۔ علاوہ ازیں  مریم نواز شریف نے شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس اتاشی سے ملاقات کی۔ مہمانوں میں امریکہ، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نائیجیریا، بلغاریہ، روانڈا، تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ شاہی عرض گاہ کے احاطے میں تمام مہمانوں کا خود خیرمقدم کیا۔ مریم نواز نے ڈیفنس اتاشی اور ان کے اہل خانہ کو خوش آمدید کہا، بچوں سے اظہار شفقت کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی دعوت پر ڈیفنس اتاشی اور مہمانوں کو شاہی قلعہ کے تاریخی مقامات کی سیاحت کرائی گئی۔ غیر ملکی مہمانوں اور بچوں نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ساتھ سیلفیاں بنائی۔ غیر ملکی سفراء نے شاہی قلعہ کی تاریخی اور دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کا مشاہدہ کیا اور سراہا۔ مہمانوں کی لاہور کے روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور صرف پنجاب کا دل ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی ثقافتی اور تاریخی روح ہے۔ لاہور کی تاریخ، ثقافت اور فن تعمیر ہماری عظیم تہذیبی وراثت کا مظہر ہے۔ بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور شالامار باغ صرف عمارتیں نہیں، بلکہ ایک شاندار ماضی کی عکاس ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کو اہل لاہور کی طرف سے خوش آمدید کہتی ہوں۔ لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے۔عراق کے ڈیفنس اتاشی کرنل احمد نے وزیراعلیٰ کو دورہ عراق کی دعوت بھی دی۔ دوسری جانب  مریم نواز نے قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 18جوانوں کے لئے حرف عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے قلات میں شہید جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین کیاہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ شہدا کی قربانی سے دہشت گردی کے خاتمے کاعزم مزید مستحکم اور مضبوط ہوا۔ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک سرزمین کے لئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے عظیم ہیرو ہیں۔ پنجاب مریم نواز نے بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتہ پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے۔ تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں۔ عقائد کا احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سولرائزیشن پراجیکٹ مریم نواز شریف نے سولر سسٹم کی مریم نواز نے نے والے

پڑھیں:

مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی، مریم نواز نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کیا اور تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات زراعت، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت خوش آئند پیشرفت ہے، دونوں ممالک کے مابین تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

مریم نواز شریف نے ایتھوپیا سے پاکستان ڈائریکٹ فلائیٹ بحال ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے حکومت پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی اور فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف