پیکا جیسے قوانین سے ملک کو شمالی کوریا بنا دیا گیا، حافظ حمد ﷲ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ نون اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھیں، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے۔؟ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔ حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے۔؟ حافظ حمد ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ نون اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھیں، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے۔؟
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشترکہ بحری مشق کی۔
سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے سنجیدگی سے کردار ادا کریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
مشق میں متعدد پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا ہدف دونوں بحری افواج کے مابین عملی رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ مشق میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور علاقائی استحکام کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
مزید :