تحریک انصاف جی بی کا سید امجد زیدی سے اظہار لاتعلقی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ی ٹی آئی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ اگر پارٹی کو دھوکہ دے کر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کو گلے لگایا جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت نے امجد زیدی سمیت رجیم چینج کا حصہ بننے والے ارکان اسمبلی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر امجد زیدی کی جانب سے اس دعوے پر کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور ان سے استعفیٰ نہیں مانگا گیا اور نہ ہی پارٹی سے نکالا گیا ہے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف گلگت بلتستان کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ امجد زیدی کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ تمام ارکان جو موجودہ حکومت کا حصہ ہیں ان سے تحریک انصاف پہلے ہی لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے اور اس بار پھر یہ واضح کر رہے ہیں کہ امجد زیدی ہوں یا رجیم چینج کا حصہ بننے والے دیگر ارکان اسمبلی وہ تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ اگر پارٹی کو دھوکہ دے کر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کو گلے لگایا جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک انصاف کا حصہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے معیشت کیسے چل سکتی ہے۔