سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ 3442 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے، یہ ایک ریکارڈ رجسٹریشن ہے۔

یہ ریکارڈ کامیابی ایس ای سی پی کے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے  مطابق جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں مختلف کمپنیاں رجسٹر کیں، جن میں صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس کے شعبوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، جس میں 652 نئی کمپنیاں شامل ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تجارتی شعبے میں 463 نئی کمپنیاں، مختلف سروسز میں 411 نئی کمپنیاں، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن میں 311 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ سیاحت اور نقل و حمل میں 242، خوراک و مشروبات میں 158، صحت اور دواسازی میں 233، ایندھن و توانائی میں 81، تعلیم میں 124، کان کنی اور کھدائی میں 119، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ میں 86، ٹیکسٹائل میں 79، کارپوریٹ زرعی فارمنگ میں 73 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

 اس ریکارڈ پیش رفت میں دیگر شعبوں میں 650 نئی کمپنیوں کے ساتھ آٹو اور الائیڈ، پاور جنریشن، اسپورٹس اور الائیڈ، تمباکو وغیرہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف قسم کے کاروباری ڈھانچوں میں کمپنیوں کا ایک دوسرے میں انضمام کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا۔ کل نئی رجسٹریشن میں نجی کمپنیوں کا حصہ 58 فیصد رہا جبکہ سنگل ممبر کمپنیوں کا حصہ 38 فیصد رہا ہے۔ بقیہ 4 فیصد میں غیر لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش تنظیمیں، تجارتی تنظیمیں اور ایل ایل پیز شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کی مسلسل ڈیجیٹل تبدیلی، رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور آسان ریگولیٹری فریم ورک نے اس سنگ میل کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کاروباری ماحول اور ملک کے ریگولیٹری فریم ورک پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی جاری اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کے ذریعے کاروباری ترقی کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس سے کمپنی کی شمولیت اور تعمیل کے عمل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی نئی کمپنیاں

پڑھیں:

ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی جٹ لینڈ کے 4ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے 2کروڑ 40لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان پلیٹ فارم کراسنگز کو ختم یا دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا جہاں مسافروں کو پٹڑیاں عبور کرنا پڑتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پولینڈ کی پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی تیل و گیس سرمایہ کاری متوقع
  • جولائی اور اگست کے  درمیان ملکی تجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
  • کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • فلسطینیوں کی نسل کشی میں کردار ادا کرنیوالی بین الاقوامی کمپنیاں (2)