وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔لاہور میں منعقدہ تقرب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تعمیر و ترقی کی سیاست ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ " پنکی ، گوگی اور کپتان " لوٹ کر کھا گئے پاکستان ، ایک شخص گھڑیاں بھی بیچتا تھا، ڈاکے بھی ڈالتا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ڈاکے میں ملوث نکلے، خدا کیلئے اپنے ڈاکے کو مذہب سے الگ رکھو، ہم کہتے تھے کہ ان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہیں، ہماری بات سچ ثابت ہوئی۔عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے معیشت پر خصوصی توجہ دی، یہ گھڑیاں چوری کر رہے تھے، شہبازشریف نے توشہ خانہ کے قواعد بنائے، لوگ دیکھتے ہیں کہ ایک وزیراعظم تھا جو توشہ خانہ کی چیزیں بیچتا تھا، ایک وزیراعظم شہبازشریف ہے جو دوستوں کے تحائف بھی توشہ خانہ میں جمع کراتا ہے۔
سائنسدانوں نے 1500 سال پرانی بائبل کا گمشدہ باب دریافت کرلیا ، بڑا فرق سامنے آگیا
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جو وعدے کیے، وہ پورے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے دورمیں تعمیروترقی کیوں نہیں ہوئی؟، پی ٹی آئی کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا، یہ لوگ اپنے دور میں کیش اکٹھے کر رہے تھے، یہ وہ لوگ ہیں جو شہدا کی بے حرمتی کرتے ہیں، ان کو سیاست اتنی عزیز ہے، ان کو اپنے مفاد ملک سے زیادہ عزیز ہیں، پاکستان ہے تو سیاست اور سیاسی جماعتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا بازار گرم کرنے والوں کا مقابلہ کریں، ان سے حساب لیں، آج جو تعمیر اور ترقی ہم کر رہے ہیں، وہ پی ٹی آئی دور میں کیوں نہیں ہوئی؟۔ان کا کہنا تھا کہ اُڑان پاکستان کے تحت شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا،2025 ترقی کا سال ہے، مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال بعد عوام کے درمیان جائیں گے تو لوگ جھولیاں اٹھا کر دعائیں اور ووٹ دیں گے ، وزیراعظم شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
قوانین کی چھڑی ہمیشہ بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے، خواجہ سعد رفیق
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کر رہے ہیں ترقی کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون نے ملاقات کی ہے۔
عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری پر عالمی بینک کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے خاص طور پر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور پاکستان کے لیے عالمی بینک کے سابق کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہسین کا پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات بالخصوص توانائی، انسانی وسائل ، موسمیاتی تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے شعبوں میں CPF (Country Partnership Framewok) کے اسٹریٹجک کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے جیسے اہم بین الاقوامی معاہدے کو نقصان پہنچانے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی روشنی میں پاکستان کے جائز مؤقف کے لیے عالمی بینک کی اصولی حمایت کو سراہا۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری، خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی بروقت اور فراخدلانہ مدد پر شکریہ ادا کیا، جس نے پاکستان کو فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات شروع کرنے میں مدد کی۔
اس موقع پر عثمان ڈیون نے پاکستان کے دورے کے دوران پر تپاک مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی دیرینہ شراکت داری اور معیشت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی جاری میکرو اکنامک بحالی کی تعریف کی اور ملک کو مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے پر وزیر اعظم کی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر موجودہ انتظامیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی مضبوط قیادت کو ادارہ جاتی جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم قرار دیا۔
ملاقات کے اختتام پر حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کی جانب سے طویل المدتی ترقیاتی اہداف کے حصول اور پاکستان کے عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے آنے والے سالوں میں دونوں کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔