پولیو کے خاتمے کیلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، محمد یاسین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو کے خاتمے کے لیے تمام سماجی تنظیمیں محکمہ صحت و ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری زون بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفئیر کے بانی و جنرل سیکرٹری محمد یاسین ارائیں نے تعلقہ لطیف آبادکےآفس گجراتی پاڑہ میں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو۔وائس چیئرمین اکرم شاہ۔مشتاق احمد ۔افتاب بھائی و دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام عہدے داران اپنے علاقوں میں آگاہی فراہم کریں کہ اپنے معصوم بچوں کوہمیشہ کی معزوری سے بچانے کے لئے 3 فروری سے لیکر 9 فروری تک 7 روزہ انسدادپولیو مہم جوکہ محکمہ صحت کے ڈی ایچ او ڈاکٹر لالہ جعفر خان کی جانب و ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر نگرانی شروع کی جا رہی ہے وہ اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو جن کی عمریں ایک دن سے لیکرپانچ سال کی ہے ان کواس موزی مرض سے محفوظ اور ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں ۔ تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ اس کا رخیر میں ہم سب مل کر اپنا اہم کردار ادا کریں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو کے
پڑھیں:
صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ۔ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس موقع پر اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور اُن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم ایسے تمام اقدامات کریں گے جن سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی موثر تفتیش، انصاف کی فراہمی، اور ان جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔