قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹمز حکام کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے 2 مسافروں سے 35لاکھ روپے مالیت کے آئی فونزبرآمد کر لیے گئے۔ دونوں مسافروں سے 23 موبائل فون برآمد کیے گئے۔
ایم فیضان اور ایم جنید نامی مسافروں سے آئی فونز ضبط کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بعدازاں دونوں مسافروں کو روانہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کسٹمز کی کارروائیاں: 10برسوں میں 303 کلوگرام سمگلڈ سونا ضبط
مریم الہٰی :پاکستان کسٹمز نے مختلف کارروائیوں کے دوران گزشتہ 10 برسوں میں 303 کلوگرام سے زائد سمگل شدہ سونا برآمد کیا۔
دستاویزات کے مطابق کسٹمز نے 15-2014 سے لے کر 25-2024 تک سمگلڈ سونا ضبط کیا جس کی مجموعی مقدار 7 من سے زائد ہے۔
سب سے زیادہ سمگلڈ سونا 18-2017 کے دوران پکڑا گیا، جب 58 کلو سے زائد سونا ضبط کیا گیا اور سمگلنگ کے 53 کیسز دائر کیے گئے، اس کے بعد 21-2020 میں 48 کلو سے زائد سونا پکڑا گیا جس پر 62 کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال 23-2022 اور 24-2023 کے دوران سب سے کم سمگلڈ سونا پکڑا گیا جس سے سمگلنگ میں کمی کا اشارہ ملتا ہے، کسٹمز حکام نے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔