سندھ: رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا آج سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سندھ میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق سندھ کے 30 اضلاع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 جنوری تک جاری رہے گی۔
ترجمان ای او سی کا کہنا ہے کہ مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کے لیے 21 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 73 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 22 کیسز کا تعلق سندھ سے تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو مہم
پڑھیں:
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطی اور یوکرین سمیت اہم اشوز پر بات چیت کا امکان ہے۔