WE News:
2025-11-04@04:40:36 GMT

افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش

فتنہ الخوارج اور افغان حکومت گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پرآگئے ہیں، افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر میں ایک  اہم کردار کے طور پر براہ راست ملوث دہشت گرد اہم افغان حکومتی عہدیدار کا بیٹا نکلا۔

30 اور 31 جنوری کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن میں ہلاک ہونیوالے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں میں افغانستان کےصوبے باغدیس کے نائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، آڈیو لیک میں نئے انکشافات

ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16اے4  اور ایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق باغدیس کے گورنر کے ہلاک ہونے والے بیٹے کی شناخت بدر الدین عرف یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش افغان حکام اب وصول کرنے سے بھی انکاری ہیں، پاکستان کی متعدد درخواست پر بھی افغان حکام لاش وصول کرنے سے مسلسل انکار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بنوں: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 3 جوان شہید

ذرائع کے مطابق بدرالدین اس سے پہلے افغان طالبان کے تربیتی مرکز میں تربیت حاصل کرتا تھااور بعد میں فتنہ الخوراج کاحصہ بنا، بدر الدین افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر میں ایک  اہم کردار کے طور پر براہ راست ملوث تھا۔

اس حالیہ انکشاف سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ افغانستان میں برسراقتدار طالبان قیادت اب بھی افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں بشمول فتنہ الخوارج کے ساتھ گہرے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اس بات کے شواہد بھی موجود ہیں کہ افغان طالبان فتنہ الخوراج کو  دفاعی ، تکنیکی اور مالی  امداد فراہم  کرتے ہیں، پاکستانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ حالیہ بیان کے مطابق افغانستان میں امریکی ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کیلئے گہری تشویش کا باعث ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے مطابق افغانستان کے لیے مستقبل کی مالی امداد اس وقت اقتدار میں موجود طالبان رہنماؤں کی جانب سے امریکی فوجی سازوسامان کی واپسی پر منحصر ہو گی۔

مزید پڑھیں:پشتون تحفظ موومنٹ کالعدم قرار، فتنہ الخوارج کا پی ٹی ایم کی حمایت کا اعلان

دوسری جانب دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کے نائب گورنر کے بیٹے کی ہلاکت افغان طالبان اور فتنہ الخوراج کے درمیان گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے، افغان حکام پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرنے کے بجائے، سوشل میڈیا پر نورالدین کی نام نہاد شہادت کا جشن منا رہے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق مولوی غلام محمد کو میڈیا پر افغانستان کی تعمیر نوکا پروپیگنڈا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن اس نے اپنے بیٹے کو پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی چھوٹ دے رکھی تھی۔

مزید پڑھیں:بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بلا شک و شبہ واضح ہوچکا ہےکہ پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں نہ صرف افغانستان کی سرزمین بلکہ افغان حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہوچکی ہے۔

تجزیہ کاروں کے نزدیک، س سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ افغان نائب گورنر کا بیٹا پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہوئےہلاک ہوا، فتنہ الخوارج افغان نوجوانوں کو پاکستان میں تعلیم اور نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاوارث موت مروا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:افغانستان کی پاکستان اور فتنہ الخوارج کے مابین ثالثی کی مشروط پیشکش

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق فتنہ الخوراج کے ساتھ پاکستان میں دراندازی کرنےوالے زیادہ ترافغان شہری یا تو مارے جاتے ہیں یا گرفتارکرلیےجاتے ہیں، افغانستان ہر قسم کے دہشت گردوں کی افزائش گاہ بن چکا ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغان حکومت امریکی صدر پاکستان تعمیر نو ڈونلڈ ٹرمپ فتنہ الخوارج گٹھ جوڑ مولوی غلام محمد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان حکومت امریکی صدر پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ فتنہ الخوارج گٹھ جوڑ مولوی غلام محمد دفاعی تجزیہ کاروں پاکستان میں دہشت فتنہ الخوارج کے تجزیہ کاروں کے افغان طالبان فتنہ الخوراج افغان حکومت مزید پڑھیں کہ افغان کے مطابق گٹھ جوڑ

پڑھیں:

کراچی: رینجرز کا فتنہ الخوارج کے خلاف بڑا ایکشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

رینجرز نے کنواری کالونی، منگھوپیر روڈ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزمان خوارجی امیر شمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے اور علاقے کے شہریوں کے موبائل نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے جن پر وہ بھتہ وصولی کی کالیں کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے فتنۃ الخوارج کی نام نہاد شریعت کا پول کھل گیا، کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ طلب

مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور زمینوں پر قبضے (لینڈ گریبنگ) میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، ملزم نور زادہ اور عثمان کے بھائی بھی فتنہ الخوارج کے کارندے تھے جو آپریشنز کے دوران مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار

علاوہ ازیں، ملزم زید اللہ عرف زیدو کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تھانہ ایکسائز کورنگی اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو بھی مطلوب تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فتنہ الخوارج کراچی رینجرز

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام (بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک)
  • افغانستان سے دراندازی ناکام‘ فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک
  • افغان دراندازی ناکام، 3 فتنہ الخوارج دہشگرد ہلاک،ترجمان پاک فوج
  • افغانستان سے دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک، افغان بارڈر فورس کا اہلکار بھی شامل
  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک
  • کراچی: رینجرز کا فتنہ الخوارج کے خلاف بڑا ایکشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار  
  • افغان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی سرپرست ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف