آئی پی ایل 2013 اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ پلیئر اب تک خوف کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
ہریانہ کے سابق کرکٹر اجیت چانڈیلا نے 2013 آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ سے متعلق حالیہ پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ یہ میرے لیے بھیانک خواب اور زندگی تبدیل کرنے کا سبب بنا۔
انہوں نے بتایا کہ جس دوران میں جیل میں تھا بڑے بھائی دنیا سے گزر گئے اور میں نے خودکشی کا بھی سوچا تھا۔
اجیت کو اس کیس میں سزاوار قرار دیا گیا تھا، انھوں نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کی تھی، ان کے ساتھ شری شانتھ اور انکت چوون کو بھی مجرم قرار دیا گیا اور ان تمام کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جو کچھ بھی ہوا میں اسے آج بھی یاد کرکے تکلیف میں آجاتا ہوں، اگر میں کسی غلط کام میں شامل ہوتا تو آج یہاں بیٹھ کر بات نہیں کر پاتا، میں نے حال ہی میں ایک لیگ کھیلی، میں اسکینڈل کی بابت بات کرنا نہیں چاہتا، وہ میرے لیے ڈراؤنا خواب رہا۔
اجیت چانڈیلا نے کہا کہ جن بچوں کو میں نے کھلایا انھوں نے مجھ سے منہ موڑ لیے، البتہ اہل خانہ نے مجھے سپورٹ کیا، بصورت دیگر میں خودکشی کر سکتا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
اسلام آباد:پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔
گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔