شہرقائد میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی۔
ایس ایچ او ملیر سٹی انسپکٹر اخلاق نے بتایا کہ ملیر سٹی میں امام بارگاہ کے قریب کھوکھراپار میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 25 سالہ طالب حیدر کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او لانڈھی نے بتایا کہ لانڈھی نمبر ایک جوبلی اسنیک کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 25 سالہ شیراز سے ہوئی۔
ایس ایچ او سچل نے بتایا کہ عباس ٹاؤن امام بارگاہ کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی کی شناخت 65 سالہ محمد حسن سے ہوئی۔
پولیس نے تمام واقعات کی تفتیش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نامعلوم سمت سے لگنے سے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی فوج اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کو الرٹ کردیا گیا تھا۔
ضلع اودھم پور میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
دو طرفہ فائرنگ کے دوران اب تک ایک بھاتی فوج کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ جھڑپ اب بھی جاری ہے۔
جائے وقوعہ پر ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
میڈیا کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا۔