ورن دھون کی بھتیجی نے سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار ورن دھون کی بھتیجی انجنی دھون نے سلمان خان کی آنے والی فلم ’’سکندر‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
انجنی دھون نے گزشتہ سال فلم ’’بنّی اینڈ فیملی‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ اب وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کےلیے بے حد پرجوش ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب سا پورا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں سلمان خان کی سب سے بڑی مداح رہی ہوں۔ مجھے ان کی فلمیں بہت پسند ہیں، خاص طور پر وہ فلمیں جنہوں نے اپنے چچا ڈیوڈ دھون (فلمساز) کے ساتھ کی ہیں۔‘‘
انجنی نے کہا کہ ’’مجھے یقین نہیں آرہا میں سلمان خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ ہر روز ایک خواب سا محسوس ہوتا ہے۔‘‘
یاد رہے کہ سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم ’’سکندر‘‘ 2025 میں عید پر ریلیز ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں نماز عید ادا کردی گئی
— فائل فوٹوراولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں نماز عید ادا کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات ہوئے منعقد ہوئے۔ مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی گئی۔