باقی صوبوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پنجاب حکومت کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ باقی صوبائی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ جب آپ مسلسل کئی برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود ڈیلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنے والی وزیراعلیٰ کو ہی پسند کریں گے۔ مریم نواز اپنے طرز حکومت اور گڈ گورننس سے باقی صوبوں میں بھی مقبول ہورہی ہیں۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خوف زدہ ہیں۔ مریم نواز کی حکومت 50 زائد منصوبے مکمل کرچکی ہے۔پنجاب کی تاریخ میں مریم نواز پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے 80 سے زائد پروجیکٹ ایک سال میں شروع کیے۔ جن کو مریم نواز کے ساتھ مقابلے کا شوق ہے وہ ان جیسی کارکردگی بھی دکھائیں۔ 2025 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
اسد ملک : نواز شریف نے صحافیوں اور لیگی ورکرز سے ملاقات کی غیر رسمی گفتگو میں کہا پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ اپنی صحت کے حوالے سے نواز شریف نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں غلط خبر پھیلائی گئی تھی
نواز شریف نے کہا وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں۔سب کو ملکر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ میری صحت بلکل ٹھیک ہے غلط خبر پھیلائی گئی۔شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔مریم نواز شریف نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں۔ لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔پی آئی اے بند کروانے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس