الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بننے والی پاکستان کی نئی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔
ترجمان عوام پاکستان پارٹی کے مطابق، الیکشن کمیشن نے پارٹی کو ’گھڑیال‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کی رجسٹریشن کی تھی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر جبکہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی
واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی کو گزشتہ برس 6 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔ عوام پاکستان کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الیکشن کمیشن انتخابی نشان سیاسی جماعت عوام پاکستان گھڑیال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن سیاسی جماعت عوام پاکستان الیکشن کمیشن عوام پاکستان سیاسی جماعت
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی درخواست کو الیکشن کمیشن ہیڈ آفس بجھوا کر قانونی رائے طلب کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات روکنے کی کوشش کر چکی ہے۔ تاہم اس بار بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔