رمضان شوگر مل کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخؒاف اینٹی کرپشن عدالت نےرمضان شوگر مل کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت فیصلہ6فروری کو فیصلہ سنائے گئی ۔اینٹی کرپشن عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرینس پر سماعت ہوئی، عدالت میں حمزہ شہباز وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی ۔حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، حمزہ شہباز آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے ، عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے، وزیر اعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے سماعت کی ،پراسکیوشن کے وکیل محمد وسیم کا دلائل میں کہنا تھا کہ مدعی اس کیس کا اہم گواہ تھا جو منحرف ہو گیا ہے اس حلقہ کے ممبر صوبائی اسمبلی وفات پا چکے ہیں۔ کیس میں دیگر گواہان سرکاری ملازم ہیں جن کے مطابق نالے کی تعمیر میں، ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ان کے بیانات کی ضرورت نہیں کیونکہ کیس کچھ اور ہے نالہ درست بنایا گیا ہے اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔(جاری ہے)
عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔