پاؤں بدبو دو ر کرنااور دھوئے بغیرگندے بدبودار جوتے صاف کرنا چاپتے ہیں؟ تو یہ آسان ٹوٹکے صرف آ پ کیلئے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کیا آپ بھی اپنے بدبودار جوتوں کی وجہ سے لوگوں کے سامنے شرمندگی محسوس کرتے ہیں؟ جوتوں کی بدبو آپ کو خاص مواقع پر یا دفتر جاتے ہوئے شرمندہ کر دیتی ہے؟اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جوتوں کو دھونا مشکل ہوتا ہے یا آپ کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جوتوں کی بدبو سے نجات کے لیے چند آسان اور مؤثر طریقے ہیں جنہیں آپ بغیر دھوئے اپنے جوتوں کو صاف اور خوشبودار بنا سکتے ہیں۔
روزانہ مکھانے کھانے کے 6 فوائد اور نقصانات
پاوں میں پسینہ آنے کی وجہ سے کئی بار جوتے گندے اور بدبودار ہوجاتے ہیں۔ بدبودار جوتے نہ صرف پہننے والوں کو بلکہ اردگرموجود لوگوں کو بھی پریشان کر دیتے ہیں۔جوتوں کی بو سے ہونے والی شرمندگی سے بچنے کا واحد حل انہیں دھونے کے سوا کچھ نہیں لیکن سردیوں میں کم درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے ان دھوئے ہوئے جوتوں کو سوکھنا مشکل ہوتا ہے۔اگر آپ کو بھی ایسے ہی کسی مسئلے کا سامنا ہوتو ان ہیکس کو اپنائیں اور جوتوں کو دھوئے بغیر ان کی بو سے نجات پائیں۔
بیکنگ سوڈا استعمال کریں
بیکنگ سوڈا ایک قدرتی طریقہ ہے جو جوتوں میں موجود بدبو کو جذب کرتا ہے۔ آپ بیکنگ سوڈا کو جوتوں کے اندر ڈال کررات بھر چھوڑ دیں۔ صبح میں بیکنگ سوڈا نکال کر جوتے اچھی طرح جھاڑ لیں۔ اس سے بدبو ختم ہو جائے گی اور جوتے تازہ نظر آئیں گے۔
چارکول بیگ کا استعمال
چارکول کی خوشبو بدبو کو جذب کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپ چارکول کے بیگ یا پاؤچ کو جوتوں میں ڈال کر کچھ دنوں کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ نہ صرف بدبو ختم کرے گا بلکہ جوتوں میں نمی بھی کم کرے گا، جو بدبو کا سبب بنتی ہے۔
خوشبو دار بیگ یا شاشے
اگر آپ جوتوں کی بدبو سے پریشان ہیں تو خوشبو دار بیگ یا شاشے کا استعمال بھی ایک بہترین طریقہ ہے۔ آپ کسی بھی خوشبو دار پاؤڈر یا اسٹرنگ کو چھوٹے بیگ میں رکھ کر جوتوں میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ جوتوں میں خوشبو بھر دے گا اور بدبو کو ختم کرے گا۔
تیز ہوا میں جوتے خشک کریں
اگر جوتوں میں زیادہ بدبو آ رہی ہو تو انہیں ایک دن کے لیے دھوپ میں رکھیں یا کسی اچھے وینٹیلیٹڈ ایریا میں رکھ کر ہوا دیں۔ یہ نہ صرف بدبو کو کم کرے گا بلکہ جوتوں کی نمی بھی ختم کر دے گا۔
سرکہ یا لیموں کا رس
سرکہ یا لیموں کا رس جوتوں کی بدبو کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ پانی میں تھوڑا سا سرکہ یا لیموں کا رس ملا کر جوتوں کی اندرونی سطح پر اسپرے کریں اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ بعد میں جوتوں کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ اس سے بدبو ختم ہو جائے گی اور جوتے تازہ ہو جائیں گے۔
جوتوں کے اندر ٹشو پیپر رکھیں
جوتوں میں ٹشو پیپر ڈال کر چھوڑ دینے سے بھی بدبو کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ٹشو پیپر نہ صرف نمی کو جذب کرتا ہے بلکہ جوتوں کے اندر خوشبو بھی بھر سکتا ہے۔
روزانہ جرابیں تبدیل کریں
جوتوں کی بدبو ختم کرنے کے لیے روزانہ موزے تبدیل کرکے نئے موزے پہننے کی عادت اپنائیں۔ کیونکہ اگر روزانہ ایک ہی موزے پہنے جائیں تو جوتوں سے بدبو اور بیکتریل انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ سکتا یے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے روزانہ صاف جرابیں پہنی جائیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جوتوں کی بدبو جوتوں میں جوتوں کو بدبو کو کے لیے کرے گا
پڑھیں:
علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا
پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے یادگار ڈانس کا قصہ سنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے ایک روز قبل تک علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رُخ کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہے۔
جیو کے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ 2005 میں وہ زی سنیما ایوارڈز کے لیے لندن گئے جس میں ان کے ساتھ ریما، اعجاز اسلم، فیصل اور عدنان صدیقی سمیت چند اور لوگوں کو بلایا گیا تھا۔
ہمایوں نے بتایا کہ جہاز میں اداکار فخر نے مجھے کہا کہ اگر تمہیں شاہ رُخ خان اور ہیروئن اسٹیج پر بلا کر ساتھ ڈانس کرنے کا کہیں تو کیسا محسوس کروگے، جس پر میں اس بات کو ہنس کر ٹال دیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast)
اداکار کے مطابق جب ہم جہاز سے اترے تو مجھے الگ بس میں بیٹھنے کا کہا گیا لیکن میں بضد تھا کہ دیگر اداکاروں کے ساتھ ہی جاؤں گا میں ان کے ساتھ آیا ہوں پھر مجھے بتایا گیا کہ میری شاہ رخ اور پریتی زنٹا کے ساتھ پرفارمنس ہے جس کے لیے مجھے ریہرسل کرنی ہے۔
شاہ رُخ خان سے ملاقات کا بتاتے ہوئے ہمایوں نے کہا کہ وہ مجھ سے ایسے ملے جیسے پہلے سے جانتے ہوں اور مجھے ڈانس اسٹیپس کرنے میں میری مدد بھی کی۔ جب اسٹیج پر پرفارم کیا تو سب بہت اچھا ہوا جس پر ہال میں موجود ہزاروں لوگوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، ہمایوں سعید اور ریما خان نے 2005ء کے زی سینما ایوارڈز میں مل کر فلم ’ویر زارا‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانوں پر پرفارمنس دی تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پریتی زنٹا ریما خان شاہ رخ خان ہمایوں سعید ہمایوں سعید ڈانس