اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز کی ٹرانسفر کو آئین کے مطابق ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔ 

 اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتے ہیں، دوسرے صوبوں کے ججز کو بھی فیئر چانس ملنا چاہیے ،اسلام آباد وفاق کا نمائندہ ہے اور ہمیں یہاں ایسے تربیت دی جاتی ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں روزانہ 30سے 40کیسز سن رہا ہوں ،آرٹیکل 200 کے تحت یہ ایک اچھا اقدام ہے ،ججز کی ٹرانسفر آئین کے تحت کی گئی اور اس میں بلوچی بولنے والے ججز کی تقرری اور سندھی بولنے والے ججز کی آمد شامل ہیں، جو وفاق کی اصل تصویر پیش کرتے ہیں، ہمیں سپریم کورٹ میں مزید ججز کی ضرورت ہے ،ہر جج آزاد اور بااختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر دونوں الگ معاملے ہیں، اسلام آباد ہاٸی کورٹ کسی ایک خاص کی نہیں پورے پاکستان کی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کا بیک لاگ ختم کرنا ہے ،تمام ججز سے بات چیت کریں گے، حتی کہ ہائیکورٹ ججز سے بھی ملاقات کریں گے، مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ دوسری ہائیکورٹس سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، جبکہ وکلا نے اس اقدام کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا تھا۔

TagsImportant News from Al Qamar.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس پاکستان ججز کی

پڑھیں:

پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے، جنرل ساحرشمشاد

اسلام آباد:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) اسلام آباد کے زیر اہتمام "ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر صلاحیت" کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اسلام اباد میں آغاز ہوگیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے اور کانفرنس کا مقصد عالمی جیواسٹریٹجک معاملات پر پاکستان کی پالیسی اور نکتہ نظر پیش کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پہلے روز خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام باہمی اقدامات اور جوہری خطرات میں کمی سے ممکن ہے۔

کانفرنس میں اقوام متحدہ، چین، روس، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، امریکا، آسٹریلیا اور یورپ سے ماہرین نے شرکت کی، ممتاز بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے عالمی نیوکلیئر پالیسیوں پر اظہارِ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ، زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز کیخلاف درخواست پر پولیس و دیگر فریقین سے جواب طلب
  • پی ٹی آئی کا یوم تاسیس؛ رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک
  • مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے جدید طریقہ کار اپنایا جائے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • مشال یوسف زئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • کے پی: بلدیاتی نمائندوں کو 3 سال توسیع دینے کی درخواست، وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق اہم درخواست دائر
  • ناانصافی ہو رہی ہو تو اُس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ
  • ہائیکورٹ جج اپنے فیصلے میں بہت آگے چلا گیا، ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں: سپریم کورٹ
  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پالیسی طلب کر لی
  • پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے، جنرل ساحرشمشاد