عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔
عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال الاٹ کیا گیا ہے۔
عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے اور الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کیے تھے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر ہیں۔
مزید پڑھیں؛ شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ
اسکے علاوہ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعلیٰ مہتاب احمد عباسی عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی عہدیداران ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 10 جنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کو رجسٹر کیا تھا۔
الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے 6، جے یو آئی، پی پی کے 2 اور ن لیگ کے ایک سینیٹر کا نوٹیفکیش جاری ہوا۔
روبینہ خالد، روبینہ ناز، اعظم خان سواتی، مولانا عطا الحق درویش، نور الحق قادری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فیصل جاوید، مراد سعید، نیاز احمد مرزا محمد آفریدی طلحہ محمود کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹی فکیشن کے بعد نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 کو ختم ہوگی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز کو آزاد قرار دیا گیا۔