مشرقی ایشیا کی مقبول ترین اداکارہ باربی ہسو فلو کے باعث انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
مشرقی ایشیا میں سب سے پسندیدہ اور مقبول ترین تائیوان کی اداکارہ باربی ہسو فلو اور نمونیا کے باعث انتقال کر گئی ہیں ان کی عمر 48 برس تھی۔
عالمی میڈیا کے مطابق تائیوان کی مشہور اداکارہ باربی ہسو، جنہوں نے 2001 کے ٹیلی ویژن ڈراما میٹیور گارڈن میں رومانوی کردار کے طور پر مشرقی ایشیا میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا، انفلوئنزا کے باعث 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
چین کی ویبو مائیکرو بلاگنگ سروس پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں میں باربی ہسو کی بہن ڈی ہسو نے تصدیق کی ہے کہ ’بگ ایس‘ کے لقب سے جانی جانے والی باربی ہسو کا انتقال جاپان میں فیملی تعطیلات کے دوران ہوا۔
’لٹل ایس‘ کے نام سے مشہور ڈی ہسو نے ایک بیان میں کہا کہ میری سب سے پیاری اور رحم دل بہن باربی ہسو انفلوئنزا اور نمونیا کی وجہ سے فوت ہو گئیں اور بدقسمتی سے ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔
’ ڈی ہسو نے لکھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ میں باربی ہسو کی بہن تھی اور ہمیں ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا، میں ہمیشہ اس کی شکر گزار رہوں گی، وہ مجھے ہمیشہ یاد آتی رہے گی۔
دونوں بہنوں نے سب سے پہلے اپنے ’پاپ گروپ ایس او ایس‘ سے شہرت حاصل کی، لیکن رومانوی تائیوانی میٹیور گارڈن ڈراما سیریل میں باربی ہسو کے مرکزی کردار نے ان کی مقبولیت کو چارچاند لگا دیے۔
باربی ہسو نے چینی کاروباری شخصیت وانگ شیاؤفی کے ساتھ 11 سالہ شادی ختم کرنے کے بعد تقریباً 3 سال تک کورین ریپر کو جون یوپ ’ڈی جے کو‘ سے شادی کی تھی۔ ان کے پسماندگان میں دو بچے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انفلوئنزا بار بی ہسو پسماندگان تائیوان ٹیلی ویژن ڈراما جون پوپ رومانوی کردار کورین ریپر میٹیور گارڈن نمونیا وانگ شیاؤمی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انفلوئنزا پسماندگان تائیوان جون پوپ رومانوی کردار کورین ریپر نمونیا وانگ شیاؤمی
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
فائل فوٹووزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیر خزانہ نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر جلد عملدرآمد اور مخصوص شعبوں میں مکمل کیے جانے والے منصوبے جلد طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک مؤثر نظام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس کی قیادت مریم وازانی، منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کر رہی تھیں۔
وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں دلچسپی کا اظہار کیا جس میں پانڈا بانڈز اور ESG بانڈز کے اجرا کی خواہش شامل ہے۔