حج 2025 کے لیے سرکاری اسکیم کے عازمین کی تیسری قسط کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے سرکاری اسکیم کے عازمین کی تیسری قسط کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں واجبات کی تیسری قسط 6 تا 14 فروری تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق حج تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے ، ملک بھر میں تحصیل اور اضلاع کی سطح پر حاجیوں کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں ، حج تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان ا لمبارک کے بعد آخری حج پرواز تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نے افغان طالبان ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کرمسترد کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔
وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتا ہے، استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہوتی ہے، پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔