عوامی نمائندے میری طاقت ہیں ، عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے ، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔
لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہا الدین کے ارکان شامل تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر غور کیا گیا۔
نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں ، الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے اور گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواز شریف مریم نواز رہی ہے
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔