مصرکے چڑیا گھر میں شیر نے رکھوالے کو مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے شہر فیوم میں واقع چڑیا گھر میں شیر نے پنجرے میں موجود رکھوالے سعید جابر پر اچانک حملہ کر کے اس کو ہلاک کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شیر نے 47 سالہ رکھوالے کے سر کا کچھ حصہ بھی چبا ڈالا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس نے شیر کا پنجہ پنجرے کے تاروں میں پھنسا دیکھ کر اسے مشکل سے نجات دلانا چاہی لیکن شیر نے اچانک حملہ کر کے اس کو دبوچ لیا۔ حملہ اتنا برق رفتار تھا کہ موقع پر موجود چڑیا گھر کے دیگر عملے کو اسے بچانے کا موقع نہیں مل سکا۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سام سنگ اور سونی ایکسپیریا کی نئی ڈیوائسز نے ادھم مچا دیا!
گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فون کی فہرست میں سونی ایکسپیریا، نتھنگ اور سام سنگ کے نئے اسمارٹ فونز نے دھماکے دار انٹری دی ہے۔
ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی اے 56 نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 56 نے پھر قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ون پلس 13 ٹی فائیو جی چھٹے اور نتھنگ سی ایم ایف فون 2 پرو فائیو جی ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
ایپل آئی فون 16 پرو میکس آٹھویں، سام سنگ گلیکسی ایف 56 فائیو جی نویں (نئی انٹری) اور 10 ویں نمبر پر موٹورولا ایچ 60 پرو موجود ہیں۔