ماتلی پولیس کی کامیاب کارروائی،سگریٹ سے بھرا ٹرک حراست میں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ماتلی(نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کے اس ایچ او محمود خان پٹھان اور انکی ٹیم بارن چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررے تھے اسی دوران ایک مشکوک لوڈنگ ٹرک کو روکا کیا دوران تلاشی 200کارٹن سگریٹ ملا جس پر FBR کا ٹیکس ادائیگی ٹریکنگ اسٹیکر نہیں لگا ہوا تھا۔اس سگریٹ کی فروخت قانونی طور پر ممنوع ہے ٹیکس چوری کے سگریٹ اسمگلنک کرنے والے شکارپور کے رہائشی صدام حسین بروہی اور کوئٹہ کے طہورخان بلوچ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ 200 کارٹن سگریٹ کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ بنتی ہے اور اس سگریٹ کے کارٹن پر حکومت کو تقریباً 50لاکھ سے 58لاکھ روپے تک ٹیکس چوری کا نقصان ہوا ہے۔ معلومات لینے کے لیے رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایاکہ ملزمان سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں اپنی تفتیش کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔ ٹیکس چوری کی یہ سگریٹ کی کھیپ کس کو پہچانی تھی۔ماتلی پولیس کی یہ کارروائی ایس ایس پی بدین شیراز نذیر عباسی کے احکامات اینٹی کرائم آور اینٹی منشیات کے خاتمے کا تسلسل ہے۔ ماتلی کے شہری حلقوں کی جانب سے ماتلی پولیس کی اس کارروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کرنے اور ہلڑبازی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ گزشتہ رات آئی-8 مرکز میں پیش آیا، جہاں ملزم نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور بدکلامی کی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق، نوجوان کی اہلکاروں سے تکرار اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اسے پولیس سے الجھتے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی
ویڈیو میں ملزم کو جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوتے بھی دکھایا گیا۔ پولیس نے ویڈیو شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی-9 کی حدود سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق، ملزم کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس پولیس سے جھگڑا ٹریفک پولیس