اسپورٹس گالا کالطیف آباد میں انعقاد، طلبہ و طالبات نے فن کا مظاہرہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی این اے 219 پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے القمر انگلش پبلک اسکول بسم اللہ سٹی کیمپس کے اسپورٹس گالا میں شرکت کی ،اسپورٹس گالا افضال گرا¶نڈ لطیف آباد میں منعقد ہوا جس میں طلبہ و طالبات
نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے علاوہ مختلف فن کا مظاہرہ کیا، تقریب میں اسکول انتظامیہ و اساتذہ شعبہ تعلیم سے منسلک افراد نے بھی شرکت کی اور طلبہ و طالبات نے کھیلوں کے علاوہ ملی نغموں و دیگر کرتب پیش کرنے پر انعامات پیش کیے، حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طالبعلموں کی ذہنی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے اور القمر انگلش پبلک اسکول کا اس پروگرام کا انعقاد ایک مثبت پروگرام ہے ،پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے پروگرام کے آخر میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور القمر انگلش پبلک اسکول کے حاجی محمد یوسف کو ملائشیا میں ورلڈ اسکول کانفرنس میں انکے اسکول کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔