ٹرمپ انتظامیہ کا نیویارک ٹائمز سمیت 4 میڈیا اداروں کو پینٹاگون سے اپنے دفاتر ختم کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ٹرمپ انتظامیہ کا نیویارک ٹائمز سمیت 4 میڈیا اداروں کو پینٹاگون سے اپنے دفاتر ختم کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے نیویارک ٹائمز سمیت چار میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں موجود اپنے دفاتر سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت نیشنل پبلک ریڈیو، کامکاسٹ کارپوریشن کی ملکیت این بی سی نیوز اور پولیٹیکو کو بھی 14 فروری تک پینٹاگون کی عمارت خالی کرنا ہوگا۔
یہ اقدام ایک میمو کے ذریعے جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ان کی جگہ نیو یارک پوسٹ، ون امریکہ نیوز نیٹ ورک، بریٹ بارٹ نیوز نیٹ ورک اور ہف پوسٹ نیوز کو مخصوص دفاتر فراہم کیے جائیں گے۔
میمو کے مطابق، ہر سال ایک مختلف میڈیا ادارے کو پینٹاگون پریس کور کے رکن کے طور پر مخصوص دفتر کی جگہ دی جائے گی تاکہ وہ وہاں رپورٹنگ کا موقع حاصل کرسکیں۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب نیویارک ٹائمز نے ایک کھلا خط شائع کیا تھا جس میں اخبار نے وعدہ کیا تھا کہ ان کی رپورٹنگ ایمانداری کی بنیاد پر ہوگی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹنگ میں کئی ایسی شہ سرخیاں شائع کی تھیں جن سے یہ تاثر ملا تھا کہ نو منتخب صدر ٹرمپ اختیارات کی منتقلی میں ناکام ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
باجوڑ آپریشن، چار گاؤں کلیئر ہونے کے بعد مکینوں کو واپسی کی اجازت
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی انتظامیہ نے آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید چار گاؤں کے مکینوں کو گھر واپسی کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں باجوڑ میں آپریشن سے متاثرہ مزید 4 گاؤں کے لوگوں کو واپسی کی اجازت مل گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیکیورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے مزید 4 گاؤں کو مکمل طور پر کلیئر کردیا ہے جس کے بعد ان علاقوں میں حالات معمول پر آ گئے ہیں اور ریاست کی مکمل عملداری بحال ہو چکی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں ڈمہ ڈولہ-1 واڑہ ماموند، ڈمہ ڈولہ-2 واڑہ مامون، انعام خورو چینہ گئی واڑہ ماموند، اور مٹو چینہ گئی شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ درج بالا علاقوں کے باشندوں کے صبر و تحمل اور قربانیوں کو سراہتی ہے اور پرعزم ہے کہ تمام متاثرہ خاندانوں کی جلد، باعزت اور محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس ضمن میں مطلع کیا جاتا ہے کہ درج بالا علاقوں کے باشندے اپنے گھریلو سامان کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں اور پُرامن زندگی گزار سکتے ہیں۔ ریاست ان کو مکمل حفاظت اور معاونت فراہم کرے گی۔
انتظامیہ نے کہا کہ باقی علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار اور منظم طریقے سے مکمل کیا جائے گا، جو متعلقہ علاقوں کی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ تمام متاثرہ خاندانوں کی جلد، باعزت اور محفوظ واپسی کے لئے پُرعزم ہے۔اس کے علاوہ گنگ تحصیل سلارزئے اور شینکوٹ تحصیل خار کے باشندے، جوخودساختہ طور پر اپنے علاقوں سے منتقل ہوئے تھے، کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بھی اپنے علاقوں کو واپس آجائیں۔